Homeتازہ ترینبھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) سابق مس یونیورس و 47 سالہ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا کہ شادی کرنا چاہتی ہوں تاہم بیٹیوں نے کہا کہ ہمیں کسی باپ کی ضرورت نہیں ہے۔


بھارتی اداکارہ سشمیتا سین بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔ اداکارہ تنہا ہونے کے باوجود 2 بیٹیوں کو گود لے چکی ہیں جن کی وہ اکیلے دیکھ بھال کرتی ہیں۔ ایسے میں اداکارہ کے مداح اکثر ان کی شادی سے متعلق سوال اٹھاتے رہتے ہیں۔


سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق انکشاف کیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی بیٹیاں کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں کرتیں؟


اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بالکل نہیں۔ کیونکہ انہیں باپ کی شخصیت کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو صرف وہی یاد آتا ہے، جو آپ کے پاس ہوتا ہے، اگر آپ کے پاس کبھی یہ تھا ہی نہیں تو آپ اسے کیسے یاد کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ بات یہ ہے کہ اب جب میں ان سے کہتی ہوں کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں تو ان کا ردعمل ہوتا ہے ‘کیا؟ لیکن کیوں؟ ہمیں والد نہیں چاہئے۔ میں نے ان سے کہا لیکن مجھے ایک شوہر چاہئے اور اس کا تم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لہذا ہم اکثر اس کے بارے میں مذاق کرتے رہتے ہیں۔


سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کے پاس ٹاٹا ہیں، میرے والد اور ان کے نانا، ان کے لئے یہی کافی ہے، جب بھی کسی والد جیسے شخص کی ضرورت ہوگی، تو ٹاٹا ان کے لئے وہ آدمی ہوں گے۔


بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو حال ہی میں ریلیز ہوئی ویب سیریز تالی کے لئے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ سیریز میں اداکارہ کی اداکاری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ سیریز میں سشمیتا سین ایک ٹرانسجینڈر کارکن شری گوری ساونت کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں۔


خیال رہے سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین سنگل مدر ہیں۔ تاہم انہوں نے دو بیٹیوں کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے رکھی ہے۔ سال 2000 میں بیٹی رینی کو گود لیا اور پھر سال 2010 میں علیشا کو گود لیا تھا۔

Share With:
Rate This Article