Homeٹیکنالوجیپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا آئی فون استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا آئی فون استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑا اعلان

PTA, web sites

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا آئی فون استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آئی فون کے غیر رجسٹرڈ پرانے ماڈلز کی رجسٹریشن فیس میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے حال ہی میں آئی فون ایپل کے کچھ پرانے ماڈلز پر ٹیکس میں کمی کر دی ہے جسکے بعد وہ صارفین جن کے پاس آئی فون 8 اور 8 پلس ہے وہ رجسٹریشن فیس کی پہلے سے کم فیس ادا کریں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اب آئی فون 8 کی پاسپورٹ پر رجسٹریشن فیس 56 ہزار622 روپے سے کم کر کے 38 ہزار ,922 روپے کر دی ہے۔

جبکہ آئی فون 8 کی شناختی کارڈ پر 67 ہزار 784 روپے سے کم کر کے 48 ہزار 314 روپے رجسٹریشن فیس کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے آئی فون 8 پلس کی بھی رجسٹریشن فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے ، پاسپورٹ پر آئی فون 8 پلس کی رجسٹریشن فیس 58 ہزار 651 روپے سے کم کر کے 40 ہزار 951 روپے کی گئی ہے۔

جبکہ شناختی کارڈ پر آئی فون 8 پلس کی رجسٹریشن فیس 70 ہزار 16 روپے سے کم کر کے 50 ہزار 546 روپے کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نگران حکومت کے آنے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اورسائنس و ٹیکنالوجی کے نگران وزیر ڈاکٹرعمر سیف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے آئی ٹی ایکسپورٹ 10 ارب ڈالرز سے زائد اورملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن ترجیحات ہیں۔

نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر ہماری ذمہ داریاں و اختیارات محدود اور بنیادی مقصد عام انتخابات کا شفاف و غیر جانبدارانہ انعقاد کروانا ہے تاہم اس عرصے کے دوران اہم حکومتی امور کی نگرانی بھی ضروری ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میری ترجیحات میں ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانا اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں کا استحکام ہے ۔ ہم اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Share With:
Rate This Article