Homeتازہ ترینعادل خان نے راکھی ساونت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

عادل خان نے راکھی ساونت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

عادل خان نے راکھی ساونت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

ممبئی: (ویب ڈیسک) عادل خان نے انکشاف کیا کہ راکھی ساونت میرے سامنے بہت اچھے ہونے کا ڈرامہ کرتی تھی، ہمیشہ اس کی باتوں میں آتا تھا، راکھی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔


بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان نے 6 مہینے بعد جیل سے باہر نکلتے ہی ان کے پول کھولنا شروع کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت میرے لیے انتہائی خراب تھا، راکھی کی وجہ سے میرے ساتھ میرے خاندان والوں نے بھی کافی کچھ برداشت کیا ہے۔


عادل خان نے ایک انٹرویو میں راکھی ساونت اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی راز کھولتے ہوئے کہا کہ شروع سے ہی راکھی میرے سامنے بہت اچھے ہونے کا ڈرامہ کرتی تھی، میں ہمیشہ ان کی باتوں میں آتا تھا، راکھی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔


انہوں نے راکھی کی پہلی شادی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ راکھی نے اپنی ماں کے سر پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائی تھی کہ اس نے رتیش سے شادی نہیں کی، ایک بار میری نظر راکھی کے میسج باکس پر گئی جہاں میں نے دیکھا کہ وہ رتیش سے بات کرتی تھی، یہی نہیں راکھی اور رتیش کے درمیان جسمانی تعلقات بھی تھے، حالانکہ راکھی نے مجھے اس بارے میں کبھی نہیں بتایا تھا، وہ ہمیشہ مجھ سے جھوٹ بولتی تھی۔


عادل خان نے کہا کہ جب مجھے ان چیزوں کے بارے میں پتہ چلا تو میں نے راکھی سے سوال جواب کرنا شروع کیا؟ جس کے بعد راکھی نے ساونت نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا، میں بہت برا پھنسا ہوا تھا، راکھی نے سبھی کے سامنے جو چیزیں کہی تھی وہ سب جھوٹی ہے۔

Share With:
Rate This Article