Homeتازہ ترینزمبابوے کرکٹ کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

زمبابوے کرکٹ کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

health-streak

زمبابوے کرکٹ کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

لاہور:(سنو نیوز) زمبابوے کرکٹ کے سابق کپتان ہیتھ اسڑیک کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ غیر مستنعد میڈیا نے ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر چلاتے ہوئے بتایا تھا کہ زمبابوے کے سابق کپتان کی عمر 49 برس تھی اور ان میں رواں برس کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

بعد ازاں زمبابوے کرکٹ کی جانب سے ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر کو غلط اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ زمبابوے کے سابق کپتان اور لیجنڈ ہیتھ اسٹریک زندہ اور بالکل ٹھیک ہیں اور ہم ان کی کرکٹ کیلئے یادگار خدمات کی خوشیاں مناتے رہیں گے۔

ہتیھ اسڑیک 100 وکٹیں لینے والے زمبابوے کے پہلے بولر ہیں، انہو ں نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے، ہتیھ اسڑیک نے اپنے انٹرنیشنل دور میں 4933 رنز بنائے اور 445 وکٹیں حاصل کی۔ ہیتھ اسڑیک نے 2000ء  سے 2004ء  تک زمبابوے ٹیم کی قیادت کی تھی۔

خیال رہے کہ کچھ دن پہلے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفری نوشاد علی 80 برس کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر ایچ الیون اسلام آباد میں ادا کی گی گئی تھی۔

کرنل (ر) نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز میں بطور وکٹ کیپر بیٹسمین پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 83 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جس میں نو سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں سکور کیں۔ کرنل نوشاد علی نے 1960 سے 1979 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ۔ آئی سی سی کی جانب سے 13 ایک روزہ میچز اور 5 ٹیسٹ میچز میں میچ ریفری کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

Share With:
Rate This Article