Homeتازہ تریناللہ کے بعد صرف شریف خاندان پر بھروسہ ہے: عمر اکمل

اللہ کے بعد صرف شریف خاندان پر بھروسہ ہے: عمر اکمل

Umar-Akmal-Talks-About-Sharif-Family

اللہ کے بعد صرف شریف خاندان پر بھروسہ ہے: عمر اکمل

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا بڑا بیان سامنے آگیا، عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد مجھے صرف شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل بولے کے ہر انسان کے اپنے اپنے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ مجھے وقت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز ہوگا

عمر اکمل نے نجی ٹی وی چینل پر شکوہ کیا کہ بہت سے مسائل میری زندگی میں آئے جنہوں نے مجھے شدید پریشان کیا، کافی عرصے سے مجھے کرکٹ بھی نہیں کھیلنے دی جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے پی سی بی سے متعلق کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جو بڑے بیٹھے ہیں وہ میرے ساتھ معاملات کو پرسنل لے کر جارہے ہیں، میں نے اپنی پرفارمنس دیکھائی اور درخواست کی کہ موقع دیں۔

شریف خاندان کی تعریف کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، انشاءاللہ موقع ملا تو لازمی پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

میاں نواز شریف سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے: عمر اکمل

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے گزشتہ برس پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی اور میڈیا کے پوچھنے پر انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے کرکٹ میں بہتری آئے گی اور انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ایک درخواست کی ہے نواز شریف سے امید ہے جلد میری درخواست قبول ہوجائے گی۔

پاکستان کرکٹ کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل اب 34 برس کے ہوچکے ہیں اور انہوں نے آخری بار پاکستانی کی نمائندگی کرتے ہوئے 2019 میں سری لنکا کیخلاف میچ جیتا تھا۔

Share With:
Rate This Article