Homeتازہ ترینسائفر کیس میں جیل ٹرائل: عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا

سائفر کیس میں جیل ٹرائل: عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا

سائفر کیس کی جیل میں سماعت کیخلاف عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

سائفر کیس میں جیل ٹرائل: عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا

اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ جیل ٹرائل سکیورٹی کے مدنظر چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ سابق وزیراعظم خود اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار خدشات کا اظہار کرچکے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

سائفر کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور سائفر کیس کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 5 لاگو ہی نہیں ہوتا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا سائفر امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کو دیا گیا جسے وزارت خارجہ نے ڈی کلاسیفائی کیا اور جو اس وقت وزارت خارجہ میں موجود ہے۔

Share With:
Rate This Article