Homeتازہ ترینسام سنگ کا منافع میں 900 فیصد سے زیادہ اضافے کا اعلان

سام سنگ کا منافع میں 900 فیصد سے زیادہ اضافے کا اعلان

Samsung

سام سنگ کا منافع میں 900 فیصد سے زیادہ اضافے کا اعلان

سیول:(ویب ڈیسک) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے توقع ہے کہ 2024ء کی پہلی سہ ماہی کا منافع پچھلے سال کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہوگا۔

یہ وہ وقت ہے جب کورونا کی وبا کے بعد آنے والی کساد بازاری کے بعد چپس کی قیمتوں میں ایک بار پھر بہتری آئی ہے اور مصنوعی ذہانت سے متعلق مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ میموری چپس، اسمارٹ فونز اور ٹیلی ویژن بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ کمپنی 30 اپریل کو اپنی تفصیلی مالیاتی رپورٹ شائع کرنے جا رہی ہے۔

ٹیک جائنٹ نے اندازہ لگایا ہے کہ اس کا آپریٹنگ منافع اس سال جنوری سے مارچ کی سہ ماہی میں 4.9 بلین ڈالرتک پہنچ جائے گا، جو 2023 ء کی اسی مدت کے مقابلے 931 فیصد زیادہ ہے۔ توقع ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران شدید مندی کے بعد عالمی منڈی میں سیمی کنڈکٹرز کی قیمتوں میں اضافے سے کمپنی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

ایک اندازے کے مطابق میموری چپس کی عالمی قیمت میں گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً پانچواں اضافہ ہوگا۔ سام سنگ کا سیمی کنڈکٹر ڈویژن عموماً کمپنی کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز میں تیزی کے ساتھ اس سال سیمی کنڈکٹرز کی مانگ بھی زیادہ رہنے کی امید ہے۔

چند روز قبل تائیوان کو ہلا کر رکھ دینے والے زلزلے سے چپس کی عالمی سپلائی کم ہو سکتی ہے جس سے قیمتیں بڑھانے کے لیے سام سنگ کے ہاتھ کھل سکتے ہیں۔TSMC سمیت دنیا کے کئی بڑے چپ بنانے والے، تائیوان میں مقیم ہیں اور ایپل اور Nvidia کو درکار چپس فراہم کرتے ہیں۔

TSMC نے کہا ہے کہ زلزلے سے کمپنی کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی، لیکن اس نے پیداواری عمل میں کچھ رکاوٹیں دیکھی ہیں۔یہ بھی توقع ہے کہ مشہور گلیکسی ایس 24 فون کی فروخت سے سام سنگ کے منافع میں اضافہ ہوگا، یہ نیا فون جنوری سے مارکیٹ میں آیا ہے۔

Share With:
Rate This Article