Homeتازہ ترینایپل کمپنی 48 سال کی ہو گئی، جانیے دلچسپ حقائق

ایپل کمپنی 48 سال کی ہو گئی، جانیے دلچسپ حقائق

Apple Was Founded 48 Years Ago

ایپل کمپنی 48 سال کی ہو گئی، جانیے دلچسپ حقائق

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) جب بھی سمارٹ ڈیوائسز کی بات ہوتی ہے تو ایپل کا نام سرفہرست آتا ہے۔ جب بھی ایپل کوئی ڈیوائس لانچ کرتا ہے، وہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والا بن جاتی ہے۔

1 اپریل 1976 ءکو، اسٹیو جابز، اسٹیو ووزنیاک اور رونالڈ وین نے کیلیفورنیا میں ایپل انکارپوریشن کی بنیاد رکھی۔ شروع میں لفظ کمپیوٹر کو ایپل کے نام سے جوڑا گیا۔ لیکن 2007 ء میں نام سے کمپیوٹر کا لفظ ہٹا دیا گیا اور اسٹیو جابز نے پہلا آئی فون مارکیٹ میں پیش کیا۔

رواں سال یکم اپریل 2024ء کو ایپل 48 سال کا ہو گیا ہے۔ آج ہم آپ کو ایپل کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق بتانے جارہے ہیں جو شاید آپ کو معلوم نہ ہوں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایپل ایک دن میں کتنے آئی فون فروخت کرتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں ایسے ہی دلچسپ حقائق۔

​ایپل نے ایک دن میں 411000 آئی فون فروخت کر دیے:

2013 ء میں، ایپل نے ایک دن میں 411,000 آئی فون فروخت کیے تھے۔ یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ آئی فون کتنا مقبول ہے۔

اشتہار میں وقت 9:41 کیوں لکھا گیا ہے؟

کبھی دیکھا ہے کہ ایپل کا تقریباً ہر اشتہار ایک ہی وقت 9:41 دکھاتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا تعلق اس وقت سے ہے ،جب اسٹیو جابز نے 2007 ء میں پہلا آئی فون لانچ کیا تھا۔ دراصل اس کی پریزنٹیشن تقریباً 9:00 بجے شروع ہوئی اور جب اس نے آئی فون دکھایا تو اسکرین پر وقت 9:41 کے قریب تھا۔ اس کے بعد، پہلا iPod اسی وقت 2010 ءمیں شروع کیا گیا تھا۔

1987ء میں کپڑے کی لانچنگ:

ایپل ناصرف آئی فون، میک، ایپل واچ جیسی ٹیکنالوجی پراڈکٹس کے لیے جانا جاتا ہے بلکہ شاید آپ کو معلوم نہ ہو 1987 ءمیں ایپل نے “دی ایپل کلیکشن” کے نام سے کپڑے کی ایک رینج بھی لانچ کی تھی۔

کمپنی کا نام ایپل کیوں رکھا گیا؟

ایپل کمپنی کے بانی سٹیو جابز نے کمپنی کا نام ’’ایپل‘‘ رکھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ایپل بہت پسند تھا۔ ایک بار جب وہ صرف پھل والی خوراک پر تھا، اس نے سوچا کہ “ایپل” کا نام مزے دار اور پرجوش لگتا ہے۔ اسی لیے اس نے کمپنی کو یہ نام دیا۔

سام سنگ آئی پیڈ ڈسپلے :

ایپل اور سام سنگ مارکیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ سام سنگ ایپل کے آئی پیڈ کے لیے ریٹینا ڈسپلے بناتا ہے۔

Share With:
Rate This Article