بشریٰ بی بی کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے: معالج ڈاکٹر عاصم
Image

اسلام آباد:(رپورٹ، محمد اویس) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ ان کی طبعیت 100 فیصد ٹھیک نہیں ہے۔

بشریٰ بی بی کے معالج ڈاکٹر عاصم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے۔ دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا ،ابھی طبعیت بہتر ہے۔ اگر ماضی میں کچھ ہوا تو میں کچھ نہیںکہہ سکتا ۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ بشریٰ بی بی میں ابھی فوڈ پوائزنگ کے کوئی اثرات نہیں ہیں۔ ابھی بھی ان کی طبعیت سو فیصد ٹھیک نہیں ہے۔ اس لیےبشریٰ بی بی کے تفصیلی ٹیسٹ ہونے چاہیں۔امید ہے جلد ٹیسٹ کی اجازت مل جائے گی، ٹیسٹ کے بعد فائنل ہو گا کہ آخر کیا وجہ بنی؟

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/22/02/2024/pakistan/70315/

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بشریٰ بی بی نے الزام عائد کیا تھا کہ انھیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔"القادر ٹرسٹ کیس "کی سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ ان کے کھانے میں باتھ روم صاف کرنے والامحلول ملایا جا رہا ہے۔ لیکن صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کا ہم کہیں سے بھی ٹیسٹ کرانے کو تیار ہیں۔

سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ ان کی طبیعت خراب ہے۔ وہ کئی دنوں سے معدے اور سینے میں تکلیف محسوس کر رہی ہیں۔اس سے قبل انہوں نے الزام عائد کیاتھا کہ مجھے شہد میںکچھ ملا کر کھلایا جا رہا ہے۔