Homeتازہ ترینرائل بنگال ٹائیگر ملتان کی سڑکوں پر آگیا

رائل بنگال ٹائیگر ملتان کی سڑکوں پر آگیا

Tiger

رائل بنگال ٹائیگر ملتان کی سڑکوں پر آگیا

ملتان: (سنو نیوز) مادہ رائل بنگال ٹائیگر الپہ کے علاقے میں پنجرہ توڑ کر فرار ہوگئی، وائلڈ لائف حکام نے ریسکیو آپریشن کے بعد ٹائیگر کو پکڑ لیا۔

وائلڈ حکام نے ریسکیو آپریشن کے بعد رائل بنگال ٹائیگر کو نجی چڑیا گھر منتقل کردیا، ریسکیو آپریشن کے دوران 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی:شارع فیصل پر شیر آگیا،شہریوں کی دوڑیں لگ گئی

وائلڈ لائف حکام کے مطابق مادہ ٹائیگر کو غیر قانونی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا جس دوران وہ پنجرہ توڑ کر باہر بھاگ گئی۔

وائلڈ لائف کی ٹیم نے بھاگنے والی مادہ ٹائیگر کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پرمنتقل کردیا، ریسکیو آپریشن کے دوران 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پنجرہ توڑ کر بھاگنے والی مادہ رائل بنگال ٹائیگر کی عمر 2 سال اور مالیت 50 لاکھ روپے ہے، وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی منتقلی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی چڑیا گھر میں نئے جانوروں کی آمد

Share With:
Rate This Article