
کراچی:(سنونیوز) کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر اچانک شیر آگیا،شیر کو دیکھ کر شہریوں کی دوڑیں لگ گئی ،پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شیر کو گاڑی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا کہ اچانک شیر گاڑی سے بھاگ نکلا،شیر شارع فیصل پر واقع عائشہ باوانی کالج کے قریب سڑک پر ٹہلتا رہا،اس دوران آس پاس موجود افراد خوف وہراس میں مبتلا رہے۔
شیر شارع فیصل پر ٹہلتا ہوا قریبی عمارت کی پارکنگ میں گھس گیا ہے جس پر پولیس نے شہریوں کو عمارت کے قریب جانے سے روک دیا ہے۔
https://twitter.com/suno_newshd/status/1696531918781927457?s=20پولیس کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف کو بھی اطلاع کرد ی گئی ہے جو شیر کو اپنی تحویل میں لے گی۔پولیس نےشیر کے مالک سے رابطہ کرلیا ہے ،اس کے علاوہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
ڈپٹی میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شیر کو جلد از جلد پکڑ لیاجائے گا،محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔




404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage