Homeتازہ ترینسونے کی قیمت میں مزید کمی آگئی

سونے کی قیمت میں مزید کمی آگئی

سونے کی قیمت

سونے کی قیمت میں مزید کمی آگئی

کراچی:(سنو نیوز) سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، 600 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے پر آ گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2055 ڈالر پر آ گیا۔

گذشتہ روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا تھا، فی تولہ سونا 700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے پر آ گیا تھا۔

دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہوگئی تھی، عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2057 ڈالر پر آگیا تھا، گذشتہ دنوں سونےکی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد دو لاکھ پندرہ ہزار چار سو روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ چوراسی ہزار 671 روپے تک پہنچ چلی گئی تھی۔

خیال رہے کہ انٹربینک میں ڈالر سستا روپیہ مضبوط ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر 279 روپے 30 پیسے کا ہوگیا، گذشتہ روز ڈالر 279 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے تیسرے روز تیزی پر آغاز دیکھا گیا ہے، 100 انڈیکس 231 پوائنٹس اضافے سے 62072 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بنچ مارک 100 انڈیکس میں 931 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

سٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز تیزی پر آغاز


پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق 100 انڈیکس 931 پوائنٹس یا 1.48 فیصد کمی کے بعد اکسٹھ ہزار 841 پر آگیا ہے جو گذشتہ دن یعنی پیر کے روز باسٹھ ہزار 773 پر بند ہوا تھا۔

گذشتہ روز 100 انڈیکس 1039 پوائنٹس یا 1.63 فیصد تنزلی ہوئی تھی۔ گذشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 26 جنوری 2024ء کو بنچ مارک 100 انڈیکس 484 پوائنٹس کمی ہوئی تھی جبکہ اس سے ایک دن قبل 25 جنوری کو انڈیکس 524 پوائنٹس نیچے ڈراپ کر گیا تھا۔

چوبیس جنوری 2024ء کو پاکستان سٹاک ایکسچ چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 368 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے بعد چونسٹھ ہزار 822 پر جا پہنچا تھا۔

Share With:
Rate This Article