Homeتازہ ترینشارک نے ایک بار پھر انسان پر حملہ کر دیا

شارک نے ایک بار پھر انسان پر حملہ کر دیا

ایک خاتون سمندر میں سرفنگ کر رہی ہے، اس سے پیچھے سورج غروب ہو رہا ہے

شارک نے ایک بار پھر انسان پر حملہ کر دیا

ایڈنبرا: (سنو نیوز) جنوبی آسٹریلیا میں شارک نے ایک بار پھر انسان پر حملہ کر دیا، 15 سالہ سرفر ہلاک ہو گیا۔ مئی اور اکتوبر میں بھی جنوبی آسٹریلیا کے دور دراز علاقوں میں شارک کے حملوں میں سرفرز ہلاک ہو گئے تھے، ان کی لاشیں برآمد نہیں ہو سکی ہیں۔

تفصیل کے مطابق جنوبی آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں ایک 15 سالہ سرفر ہلاک ہوگیا۔ حالیہ مہینوں میں جنوبی آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں ہلاکت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ سرفر کھائی کاؤلی پر جمعرات کو ایک مشتبہ عظیم سفید شارک نے حملہ کیا۔ اس وقت وہ اپنے والد کے ساتھ اپنے آبائی شہر ایڈیلیڈ کے مغرب میں جزیرہ نما یارک کے دور دراز ایتھل بیچ پر سرفنگ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نئی نویلی دلہن شارک کے حملے میں ہلاک

شارک کے حملے کے بعد کاؤلی کو ساحل پر لایا گیا لیکن ایمرجنسی سروسز اسے بچانے میں ناکام رہیں۔ جنوبی آسٹریلیا کے پریمیئر پیٹر مالیناسکاس نے کہا کہ 2000 سے اب تک ریاست کے پانیوں میں شارک کے 11 مہلک حملے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو ‘نائن نیٹ ورک’ ٹیلی ویژن کو بتایا کہ مئی سے اب تک جو واقعات رونما ہوئے ہیں وہ ‘حیران کن اور تشویشناک ہیں۔’

مالیناسکاس نے کہا کہ حکومت ریاست کے دارالحکومت ایڈیلیڈ اور اس کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر سے باہر ساحلوں کو محفوظ بنانے کے لیے مزید کچھ نہیں کر سکتی۔ ریاست سے باہر فروری 2023 ء میں مغربی ساحلی شہر پرتھ میں ایک دریا میں بیل شارک کے حملے میں 16 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

مصر میں انتہائی دہشت ناک واقعہ، شارک نے ایک روسی سیاح کو نگل لیا

ایڈیلیڈ میں مقیم شارک کے ماہر اینڈریو فاکس نے کہا کہ اس سال جنوبی آسٹریلیا میں شارک کے حملوں میں اضافے کی وجہ کو سمجھنا فی الحال مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھل بیچ جمعرات کو ابر آلود تھا اور ہو سکتا ہے کہ یہ وہ حالت رہی ہو جس نے شارک کو حملہ کرنے پر اکسایا ہو۔

Share With:
Rate This Article