نئی نویلی دلہن شارک کے حملے میں ہلاک
Image
نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی شہر بوسٹن کی ایک44سالہ نئی نویلی دلہن بہاماس جزیرے پر شارک وہیل کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔ بہا ماس جزیرے کی پولیس نے خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کی اتوار کے روز شادی ہوئی جبکہ اگلے ہی روز(پیر کو وہ) اپنے شوہر کیساتھ جزیرے پر سیروتفریح کے لیے نکل گئی جہاں وہ شارک کے حملے کا شکار ہو گئی۔ مقامی حکام نے ابھی تک خاتون کی شناخت کے بارے میں تاحال نہیں بتایا مگر اس کا خاونداس حملے سے محفوظ رہا۔ مقامی پولیس نے بتایا صبح 11 بجے کے قریب حملے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون اور اس کا شہر سمندر کے کنارے سے تقریبا4 کلو میٹر اندر تھا۔ پولیس نے مزید کہا کہ سمندر کے کنارے پر موجود ایک لائف گارڈ ایک کشتی کے ذریعے سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون کی مدد کو پہنچا مگر زخم گہرے ہونے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑگئی۔ پولیس سارجنٹ ڈیزائری فرگیوسن نے کہا کہ ہم اس خاتون کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔