Homeپاکستانصوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

پشاور:(ویب ڈیسک) طلبا کی چاندی ہوگئی، خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے میدانی اور بالائی علاقوں کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی لیکن تمام پرنسپل و ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل اسٹاف کی اس دوران تعطیلات نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ سائنسی بنیاد پر 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، کیونکہ چاند کی عمر 20 گھنٹے اور زاویہ 10 ڈگری ہوگا، لیکن اس کا فیصلہ شریعت کے مطابق چاند دیکھ کر کریںگے، 29 کے 3 مہینے بھی ہوسکتے ہیں، باقی سب لوگوں کی اپنی باتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو بھی کہا تھا کہ ہم سائنسی لوگوں کو مانتے ہیں لیکن وقت آنے پر چاند کا فیصلہ شہادت اور شریعت کے مطابق کریں گے۔

خطیب بادشاہی مسجد نے انکشاف کیا کہ حضوری باغ میں ناچ گانے کے پروگرامز شروع کر دیئے گئے جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا، ہم نے ڈی جی والڈ سٹی کو کہا ایسے پروگرامز قلعے کے اندر کریں۔

انہوں نے اتفاق کیا اور اب یہ سلسلہ کم ہوا ہے، ہاں کسی غیر ملکی مہمان کے لیے کھانے کا بندوبست یہاں ہوسکتا ہے لیکن ناچ گانا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب حکومت کا یکم اپریل کو چھٹی کا اعلان

Share With:
Rate This Article