Homeتازہ ترینیوٹیوب اپنے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

یوٹیوب اپنے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

youtube india

یوٹیوب اپنے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک ) ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اپنے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے ، جس سے مختلف زبانوں میں ویڈیو ڈب کی جاسکے گی۔

تقریب میں یوٹیوب کی جانب سے ’وِڈکون‘ میں اعلان کیا گیا کہ پلیٹ فارم گوگل کے ایریا 120 اِنکیوبیٹر کی مصنوعی ذہانت کی ڈبنگ سروس ’الاؤڈ‘ کو ساتھ ملانے جا رہا ہے۔یہ آلہ ویڈیو کو پہلے ٹرانسکرائب کرتا ہے اور صارف کو ٹرانسکرپشن پیش کرتا ہے تاکہ اس کو دیکھا اور اس میں ترمیم کی جاسکے، بعد میں اس ٹرانسکرپشن کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوتا ہے اور ڈبنگ ہو جاتی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے یہ ٹول آزمائش کے لیے سیکڑوں تخلیق کاروں کو پیش کیا گیا، فی الحال یہ فیچر صرف انگریزی، اسپینش اور پرتگالی زبان میں موجود ہے جبکہ دیگر زبانیں جلد متعارف کرا دی جائیں گی۔

محدود زبانوں کے باوجود الاؤڈ تخلیق کاروں کی بڑھتی تعداد کو اپنی ویڈیوز دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Share With:
Rate This Article