Homeتازہ ترینمارک زکربرگ نےایلون مسک کی جانب سے دنگل کا چیلنج قبول کر لیا

مارک زکربرگ نےایلون مسک کی جانب سے دنگل کا چیلنج قبول کر لیا

مارک زکربرگ نےایلون مسک کی جانب سے دنگل کا چیلنج قبول کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک ) ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو بڑی شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ ’کیج فائٹ ‘ کے لئے تیار ہیں۔میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے دنگل کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ایلون مسک کے ٹوئٹر کو خریدنے کے کئی ماہ بعد فیس بک کی سربراہ کمپنی ’میٹا‘ کے سی ای او مارک زکربرگ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنا نیا ’ٹیکسٹ بیسڈ‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا رہے ہیں جو ٹوئٹر کا براہ راست حریف ہو گا۔


جب یہ بات ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو ٹوئٹر پر پتا چلی تو انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مارک زکربرگ کو ’کیج فائٹ ‘ کی دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں پنجرے میں لڑنے کے لیے تیار ہوں، اگر وہ تیار ہیں تو۔‘اس کے جواب میں مارک زکربرگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایلون مسک کی ٹویٹ کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے لوکیشن بھیجیں۔‘میٹا نے اے ایف پی سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مارک زکربرگ کا انسٹاگرام میسج (سکرین شاٹ) اصلی تھا۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو بڑی شخصیات نے سیاست سے لے کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس تک ایک دوسرے سے کئی برسوں تک مختلف خیالات رکھے ہیں لیکن اِن دونوں کے درمیان نئی کاروباری رقابت نے ایک مرتبہ پھر سے مخالفت کو تیز کر دیا ہے۔جب میٹا کے ایک اہلکار نے یہ بیان دیا تھا کہ ٹوئٹر کی جگہ اب کسی ’سمجھدار کمپنی‘ کی شدید ضرورت ہے تو اس پر مسک نے غصے کا اظہار کیا تھا۔


ٹیسلہ اور سپیس ایکس کے مالک نے ٹوئٹر بھی 44 ارب ڈالر کے عوض خریدا تھا، جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر کی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے پلیٹ فارم پرپابندی کا شکار دائیں بازو کی سوچ کے حامل افراد کو واپس آنے کی اجازت دی تھی۔

خیال رہے مسک کی جانب سے ٹوئٹر سے ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد زکربرگ نے بھی اپنی کمپنی سے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

Share With:
Rate This Article