Homeپاکستانبشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروانے کا حکم

بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروانے کا حکم

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی/فائل فوٹو

بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروانے کا حکم

اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں

عوام نے نواز شریف کی محبت میں ووٹ دیا: عطا تارڑ

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدالت کے گزشتہ حکم کی عدم تعمیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا تھا کہ ہمارے پچھلے حکم کی تعمیل کریں۔

اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو کر عدالت سے معذرت کرلی اور کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں، میں دوبارہ معذرت کرتا ہوں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پیر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مکمل فٹ قرار دے دیا

یاد رہے گزشتہ روز پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مکمل فٹ قرار دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے گزشتہ رات گیارہ بجے سے رات سوا بارہ بجے تک بنی گالہ میں تفصیلی طبی معائنہ کیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مکمل فٹ قرار دیا۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کل دوپہر سینے میں جلن اور درد کی شکایت کی جس کے بعد دن کے وقت بھی اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور سب اچھا قرار دیا۔ انہوں نے مزید تسلّی کے لئے پمز کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز بشمول ماہر امراض قلب سے معائنہ کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کو صرف کھانے میں اِحتیاط کا مشورہ دیا۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوائی گئی۔

Share With:
Rate This Article