Homeپاکستاناسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری

اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کر دیا۔

اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری

اسلام آباد: (سنو نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔

اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح الحسن نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے کے شواہد قلمبند کیے گئے ہیں، عدالت خود اس نتیجے پر پہنچی تھی شواہد کافی نہیں ہیں، عدالت اس بیان سے قبل بھی نتیجے پر پہنچ چکی ہے۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب پراسکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں، اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دیں، کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔ جس پر نیب پراسکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیئے ہیں عدالت فیصلہ سنا دے۔

انتخابات کیس: الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹس جاری

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تحریری طور پر لکھ کردیں پھر فیصلہ سنائیں گے۔ مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں فرد جرم عائد ہوچکا ہے، عدالت نے گزشتہ فیصلے میں لکھا اس کیس میں شواہد موجود نہیں کیس بند کیا جا رہا ہے، الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں بری کرنا چاہیے تھا۔

نیب پراسیکیوٹر نے تحریری بیان عدالت میں جمع کروا دیا اور موقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر تحریری بیان دیا ہے، پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادر شاہ نے مجھے بیاں دینے کی ہدایت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں، اس لیے کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے، اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں، عدالت فیصلہ سنا دے۔

وکیل اسحاق ڈار نے کہا کہ اس بیان کی روشنی میں میرے موکل کو بری کیا جانا چاہیے۔ جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ مجھے آرڈر لکھنے کے لیے آدھے گھنٹے کا وقت چاہیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آپ آدھا گھنٹہ نہیں پونا گھنٹا لیں ہم دو بجے فیصلے کے لیے آ جاتے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کر دیا۔

Share With:
Rate This Article