Homeتازہ ترینسابق کپتان عمران خان کےریکارڈپربھی بابراعظم نےنظریں جمالیں

سابق کپتان عمران خان کےریکارڈپربھی بابراعظم نےنظریں جمالیں

Imran-Khan-Babar-Azam

سابق کپتان عمران خان کےریکارڈپربھی بابراعظم نےنظریں جمالیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے ریکارڈ پر بھی بابراعظم نے اپنی نظریں جمالیں، عمران خان کا ریکارڈ بابراعظم سے صرف 10 میچز دور رہ گیا۔

سابق لیجنڈری کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے والے عمران خان نے بطور کپتان 187 میچز میں اپنی ذمہ داریاں تبھائی ہوئی ہیں، 187 میچز میں سے پاکستان نے 89 میچز میں فتح حاصل کی جبکہ 67 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور باقی کے میچز ڈرا یا ٹائی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک اور ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام

بطور کپتان پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فہرست میں بابراعظم دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، بابراعظم اب تک 138 میچز میں بطور کپتان ذمہ داریاں تبھا چکے ہیں جن میں سے 79 فتوحات پاکستان نے حاصل کیں جبکہ 44 میں شکست کا سامنا رہا، باقی کے میچز ڈرا اور ٹائی ہوئے۔

کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ فتح حاصل کرکے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، وسیم اکرم نے 134 میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے 78 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 60 میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا رہا اور باقی کے میچز ڈرا اور ٹائی ہوئے۔

یاد رہے کہ سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح الحق بھی اس فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 63 اور 77 میچز پاکستان کو جتوائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد رضوان نےٹی20 میں تیزترین3000رنزبنانے کا ریکارڈ بنالیا

Share With:
Rate This Article