Homeتازہ ترینفیفا ویمن ورلڈ کپ اسپین نے اپنے نام کرلیا

فیفا ویمن ورلڈ کپ اسپین نے اپنے نام کرلیا

فیفا ویمن ورلڈ کپ اسپین نے اپنے نام کرلیا

سڈنی:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی،اسپین نے پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں،دونوں ٹیموں کی جانب سے ٹائٹل جیتنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کی گئی تاہم اسپین کی جانب انگلینڈ کے خلاف واحد 1 گو ل کیا گیا،انگلینڈ کی ٹیم اسپین کے خلاف کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔

ویمن فیفا ورلڈ کپ چیمپئن بننے پر اسپین میں جشن کا آغاز ہوگیا،فٹ بال سے محبت کرنے والے افراد اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منانے سڑکو ں پر نکل آئے۔ اسپین کی ویمن ٹیم نے فیفا ویمن ورلڈکپ کا ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ میں سویڈن کی تیسری پوزیشن

خیال رہے کہ اس سے قبل ویمنز ورلڈ کپ 2023ء میں تیسری پوزیشن کے لیے سویڈن نے آسٹریلیا کو میچ میں شکست دے دی تھی۔

سویڈن نے فریڈولینا رولفو اور کوسوور اسلانی کے گول کی بدولت آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست دے کر خواتین کے عالمی کپ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ آسٹریلوی کوچ ٹونی گسٹاوسن نے میچ ہارنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈل کے حصول کیلئے کھیلے لیکن ناکام رہے، ہم اپنے ملک اور شائقین کیلئے ایک تمغہ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن افسوس کہ ہم ناکام رہے۔

2023 ء کے ورلڈ کپ میں کئی عالمی فٹبال اسٹارز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان میں ہسپانوی کھلاڑی ایتانا بونماتی، انگلش کھلاڑی ایلکس گرین ووڈ، کولمبیا کی قومی ٹیم کی کھلاڑی لنڈا کیسیڈو، جاپانی کھلاڑی ہیناتا میازاوا اور سویڈش کھلاڑی امینڈا کے نام قابل ذکر ہیں۔

Share With:
Rate This Article