Homeپاکستانماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ، نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

ماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ، نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

5 thousand rupees

ماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ، نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

اسلام آباد:(رپورٹ، شہریار خان) وفاقی کابینہ نےاہم تعیناتیوں میں 65سال تک عمر کی حد ختم کر دی۔ تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دورحکومت کی پالیسی میں ترامیم کر دی گئیں۔

سنو نیوز ذرائع کے مطابق ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی ہے۔ کابینہ نےاسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019 ء میں ترامیم کی منظوری دی۔ تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز کے تحت تعیناتیوں کے لیےعمر کی بالائی حد نہیں ہو گی۔ اب65 سال کے بعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں65 سال کے بعد توسیع ہو سکے گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔ ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019ء کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں۔ وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

با صلاحیت پیشہ ورافراد، تکنیکی ماہرین اورکنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت عالمی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Share With:
Rate This Article