Homeتازہ تریننوازشریف کا استقبال:تیاریوں کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول سینٹر قائم

نوازشریف کا استقبال:تیاریوں کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول سینٹر قائم

نوازشریف کا استقبال:تیاریوں کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول سینٹر قائم

لاہور:(سنونیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کی مانیٹرنگ کے لئے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سینٹرل فسیلی ٹیشن کنٹرول سینٹرقائم کر دیا گیا ،کنٹرول سنٹرکی مدد سے نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے جدید ترین ذرائع سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مسلم لیگ ن پنجاب کا گرینڈ مشاورتی اجلاس مقامی ہوٹل میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ نواز شریف کے اجلاس میں شرکت پر شرکاء نے کھڑے ہو کر اور بھرپور تالیوں سے اپنے قائد کا استقبال کیا۔

اجلاس میں مریم نواز نے اجلاس کو قائد نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی اور وارڈ، پی پی، تحصیل، ضلع اور ڈویثرن کی سطح پر تیاریوں اور تنظیمی اشتراک عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کوعوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پاناما اور اقاما کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔حمزہ شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوازشریف نے زخم کھا کر بھی پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا جسے آج اسے بھکاری ملک بنا دیا گیا جو باعث شرم ہے۔

حمزہ شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عوام نوازشریف کو وزیراعظم بنا کراپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے کیونکہ نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا مطلب مہنگائی کے عذاب کم کرنا ہے۔ ہم قائد نواز شریف کا استقبال کر کے اصل میں ترقی اور خوش حالی کا استقبال کریں گے۔

اجلاس سے رانا ثناء اللہ، احسن اقبال سمیت دیگر قیادت نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ نوازشریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوش حالی ہے۔ نوازشریف کے خلاف سازش اصل میں عوام اور پاکستان کے خلاف سازش ہوتی ہے۔ اجلاس میں پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے ن لیگی تنظیمی عہدیداروں کو نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے مختلف ٹاسک بھی سونپے گئے۔

Share With:
Rate This Article