Homeکھیلسابق کرکٹر سعید انور منظر عام پر آگئے

سابق کرکٹر سعید انور منظر عام پر آگئے

سابق کرکٹر سعید انور منظر عام پر آگئے

سابق کرکٹر سعید انور منظر عام پر آگئے

کراچی :(ویب ڈیسک )سابق کرکٹر اور مذہبی شخصیت سعید انور منظر عام پر آگئے ، سوشل میڈیا پرکوئی اکائونٹ نہ ہونے کے حوالے سے واضح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعید انور نے کہا کہ ان کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت کسی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ اور ایپ پر ان کا کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے، ان کے نام سے بنائے جانے والے تمام ترسوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کبھی بھارت کے خلاف تو کبھی منتخب پاکستانی حکومت کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ بہت سارے لوگ ان سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ رہے ہیں اور وہ حیران ہیں کہ ان کے نام سے کیسے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کسی طرح کا کوئی بھی سوشل میڈیا کاؤنٹ نہیں ہے، ان کے نام سے بنے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

خیال رہے کہ سعید انور کے نام سے بنے فرضی اور جعلی یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھارتی کرکٹرز سمیت حکومت پاکستان اور مختلف سیاستدانوں اور شخصیات سے متعلق جھوٹے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔

سعید انور نے پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 23نومبر 1990 کو فیصل آباد میں کھیلا تھاجبکہ انہوں نے اپنا الوادعی ٹیسٹ بنگلہ دیش کیخلاف ملتان میں 31 دسمبر 2001 کو کھیلا تھا۔

سعید انور 55 ٹیسٹ میچوں کی 91 اننگز میں دو مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 45.52 کی اوسط سے 4052 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جس میں گیارہ سنچریاں اور پچیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سکور 188 رنز ناٹ آئوٹ ہے، سعید انور نے ٹیسٹ کرکٹ میں چار وکٹیں بھی حاصل کیں۔

سعید انور نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف پرتھ کے مقام پر یکم جنوری 1989 کو کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ بلاوئے کے مقام پر زمبابوے کیخلاف چار مارچ 2003 کو کھیلا تھا۔

سعید انور 247 ون ڈے میچوں کی 244 اننگز میں انیس مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 39.21 کی اوسط سے 8824 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں بیس سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ان کا ون ڈے کرکٹ میں بہترین سکور 194 رنز ہے جو انہوں نے بھارت کیخلاف سکور کیاتھا ۔چنائی میں ان کی یہ تاریخی اننگز سب کو یاد ہے اور تقریباً 13 سال تک ون ڈے کرکٹ میں اس سب سے بڑے انفرادی سکور کا ریکارڈ ان کے پاس رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک نیوزی لینڈ میچز بارش سے متاثر ہوں گے؟

Share With:
Rate This Article