Homeتازہ ترینمشہور امریکی جج کے مداحوں کیلئے بری خبر

مشہور امریکی جج کے مداحوں کیلئے بری خبر

مشہور امریکی جج کے مداحوں کیلئے بری خبر

مشہور امریکی جج کے مداحوں کیلئے بری خبر

وویڈنس: (سنو نیوز) امریکا سے تعلق رکھنے والے مشہور جج فرینک کیپریو سرطان کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے ایک پوسٹ میں کیا۔

امریکی جج فرینک کیپریو 1985 ء سے امریکا کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کی عدالت کے جج ہیں۔ ان کو انہیں معروف ٹی وی شو “کاٹ اِن پروویڈنس”کی سوشل میڈیا پرمقبولیت کے باعث پاکستان، ہندوستان اور بنگلا دیش سمیت عالمی سطح پرشہرت حاصل ہے۔

امریکی جج فرینک کیپریو نے اپنی پوسٹ میں تمام لوگوں سے اپیل کی کہ مجھے کینسر کا مرض لاحق ہو چکا ہے، آپ سب لوگ میری صحت کیلئے دعا کریں۔ کیونکہ یہ دعائیں مجھے اس موذی مرض کیخلاف لڑنے میں مدد فراہم کریں گی اور اس سے نبرد آزما ہونے میں مدد فراہم کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Frank Caprio (@therealfrankcaprio)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے میری اس سال کا برتھ ڈے ماضی کے ایسے دنوں سے کافی مختلف ہے۔ میری طبیعت بالکل بھی ٹھیک نہیں تھی۔ میں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا اور اس کی رپورٹ ٹھیک نہیں آئی، مجھے لبلبے کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان کی عمر87 برس ہے۔ جج فرینک کیپریو کو انسانیت دوست رویے، رحمدلی اور انصاف کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ان کے شو “کاٹ اِن پروویڈنس” کو 2021 ء میں ڈے ٹائم ایمی ایواڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

جج فرینک کیپریو کی6 دہائی قبل امریکی خٓتون جوئس کیپریو سے شادی ہوئی۔ ان کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ اب وہ7 پوتوں اور2 پڑپوتوں کے دادا اور پڑدادا بھی ہیں۔

Share With:
Rate This Article