Homeتازہ ترینمسلسل چھینکوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے؟

مسلسل چھینکوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے؟

مسلسل چھینکوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے؟

مسلسل چھینکوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے؟

لاہور: (سنو نیوز) اگر آپ کو بار بار چھینکیں آتی ہیں تو یہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ ہے۔ کیونکہ آپ کی وجہ سے دوسروں کو بھی نزلہ زکام ہو سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ گھریلو علاج کے ذریعے اس مسئلے سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو آپ کچھ خاص طریقے آزما سکتے ہیں۔

چھینکیں بہت عام ہیں لیکن سردیوں میں یا موسم میں تبدیلی آنے پر اس کی تعدد کافی بڑھ جاتی ہے۔ اگر آپ کو بار بار چھینکیں آنے لگیں تو یہ آپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ آپ کے بہت سے کام متاثر ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ کو ضرورت سے زیادہ چھینکیں آتی ہیں تو آپ کے آس پاس کے لوگوں کو بھی انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کن تدابیر کے ذریعے آپ اس مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں؟

نیم گرم پانی پئیں:

سردیوں کے موسم میں جب آپ کو چھینکیں آئیں توٹھنڈا پانی نہ پئیں، بلکہ نیم گرم استعمال کریں۔ اس کے علاوہ ادرک کی چائے اور گرم سوپ پینے سے ناک کی نالیوں میں موجود رکاوٹ کو آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے اور چھینکوں کے مسئلے سے نجات مل جاتی ہے۔

ادرک اور شہد کا استعمال:

ادرک اور شہد کا مرکب چھینکوں کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا پیس کر اس میں تھوڑا سا شہد ملا لیں۔ اگر آپ اس کا استعمال کریں تو آپ کو چھینکوں سے نجات مل سکتی ہے۔

انگور کھائیں:

انگور میں موجود وٹامن سی چھینکوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ چند انگور کھانے سے آپ کے جسم کو وٹامن سی ملے گا جس سے آپ چھینکوں سے بچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نارنجی اور لیموں بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

سٹیم تھراپی

چھینکوں کو کم کرنے کے لیے سٹیم تھراپی ایک بہت مؤثر طریقہ ہے۔ اس کے لیے ایک دیگچی میں پانی ابالیں اور اس میں بام ملا لیں۔ اب تولیے کی مدد سے بھاپ کو سونگھیں۔ ایسا کرنے سے بند ناک کھل سکتی ہے اور چھینکوںکو ختم کیا جا سکتا ہے۔

Share With:
Rate This Article