Homeتازہ ترینرونالڈو میچ کے دوران آپے سے باہر، مخالف کھلاڑی کو زمین پر گرا دیا

رونالڈو میچ کے دوران آپے سے باہر، مخالف کھلاڑی کو زمین پر گرا دیا

معروف عالمی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو /فائل فوٹو

رونالڈو میچ کے دوران آپے سے باہر، مخالف کھلاڑی کو زمین پر گرا دیا

ریاض: (ویب ڈیسک) معروف عالمی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میچ کے دوران آپے سے باہر ہو گئے اور مخالف کھلاڑی کو کوہنی مار کر زمین پر گرا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سپر کپ کے سیمی فائنل میچ کے دوران النصر اور ال ہلال مدمقابل تھے۔ میچ کے دوران النصر کے رونالڈو اور ال ہلال کے علی البلیحی کے درمیان گرما گرمی ہوگئی۔

ہوا کچھ یوں کہ علی البلیحی کی جانب سے رونالڈو سے فٹبال لینے کی کوشش کی گئی، جس پر رونالڈو نے بال نہ تو دی، البتہ منہ پر کوہنی مار دی، جس کے بعد مخالف فٹبالر فورا زمین پر جاگرا، اس پر غیر ملکی میڈیا یہ تبصرہ کر رہا ہے کہ چونکہ رونالڈو کی ٹیم میچ ہار رہی تھی، یہی وجہ ہے کہ میچ ہارتا دیکھ رونالڈو سے برداشت نہ ہوا۔

اسی دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان بھی گرما گرمی دیکھنے کو ملی، تاہم معاملہ کو سمجھداری سے کنٹرول کر لیا گیا جس پر مخالف فٹبالر علی تو زمین پر گرا رہا تاہم ریفری نے کرسٹیانو رونالڈو کو رولز کی خلاف ورزی پر ریڈ کارڈ تھما دیا۔ جس کے بعد رونالڈو ہاتھ سے اشارہ دیتے ہوئے دوسری طرف کو چلے گئے۔

YouTube video player

اس واقعے کے بعد سعودی عرب کی دو بڑی ٹیموں اور ان مداحوں کے درمیان بھی گرما گرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Share With:
Rate This Article