Homeتازہ ترینتعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے ہونے کا امکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے ہونے کا امکان

summer vacations are likely to take place from June 7 in educational institutions across Punjab

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے ہونے کا امکان

لاہور: (سنو نیوز) گرمی کی شدت کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب میں بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

دوسری طرف سندھ میں بھی بڑھتی ہوئی گرمی کے پیشِ نظر موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔

ادھر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا بھی امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

Share With:
Rate This Article