Homeتازہ ترینفیس بک نے تمام اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

فیس بک نے تمام اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

فیس بک

فیس بک نے تمام اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

لندن:(ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کا کہنا ہے کہ کپنی نے ہزاروں ایسے جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے ہیں جو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ امریکی افراد کے اکاؤنٹس ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چین کے مختلف علاقوں سے چلائے جانے والے 4800 جعلی اکاؤنٹس کو بند کردیا۔

فیس بک انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیلیٹ کیے گئے تمام اکاؤنٹس کو چین سے چلایا جا رہا تھا لیکن وہ ایسا تاثر دے رہے تھے کہ وہ امریکی ہیں،ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر پروفائیل تصاویر سمیت دیگر تصاویر بھی جعلی تھیں، جن میں امریکیوں کو دکھایا گیا تھا۔

فیس بک کے مطابق مذکورہ تمام اکاؤنٹس امریکی سیاست اور خصوصی طور پر آئندہ سال کے انتخابات کے حوالے سے منتخب مواد شیئر کرکے لوگوں کی سوچ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

کمپنی نے بتایا کہ تمام اکاؤنٹس پر سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر شیئر کیے جانیوالے امریکی شخصیات، اداروں اور میڈیا کے مواد کو شیئر کرکے امریکی سیاست پر تبصرے کیے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن

فیس بک کےمطابق مذکورہ اکاؤنٹس کو غلط معلومات پھیلانے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے ڈر کے پیش نظر ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک پر ماضی میں امریکی انتخابات سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور پلیٹ فارم پہلے بھی جعلی اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرتا رہا ہے۔

فیس بک کیطرح ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی امریکی انتخابات کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے اور جعلی اکاؤنٹس کو پروموٹ کرنے جیسے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

Share With:
Rate This Article