Homeپاکستانہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

Army-Chief-General-Asim-Munir

ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اکیڈمی رسالپورمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چیف آف دی ایئر سٹاف ظہیر احمد بابر سندھو کے ہمراہ شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس کواعزازات سے نوازا اور پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹس سے حلف لیا، تقریب میں کیڈٹس نے شاندار فلائنگ پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے اظہار پر عائد واضح قیود کی برملا پامالی کرتے ہیں، وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے، باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا۔ آرمی چیف سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ ایک مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم وکرم پرہوتا ہے۔

جنگوں سے متعلق بات کرتے ہوئے آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا غزہ جنگ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ جنگیں کیا کیا مصائب سامنے لاسکتی ہیں۔  مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے لیکن اس بھارتی جارحیت پر پوری دنیا خاموش ہے۔ وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائیگا: آرمی چیف

آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے مُزیّن زندگی گزاریں گے۔

کیڈیٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا آپ مادر وطن کے دفاع ،عزت و وقار کے لئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ عسکری قیادت آپ سے توقع کرتی ہے کہ آپ ہمارے ملک کے بہترین جذبے، ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔

پاکستان ایئرفورس کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بولے کہ ایک مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہے۔ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔ پاک فضائیہ نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہر طرح کی مشکلات میں فضائی حدود کی نگرانی کی جس کی بڑی مثال فروری 2019 ہم سب کے سامنے ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کیڈیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے جبکہ باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا، مزید انہوں نے کہا کہ راشد منہاس، سرفراز رفیقی اور ایم ایم عالم جیسے بنیں جنہوں نے وطن عزیز کے وقار کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات اور زندگیاں پیش کیں، آپ کو جو ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اس کے لیے پرعزم رہیں اور ریاست پاکستان کے ساتھ وفادار رہیں۔

YouTube video player

Share With:
Rate This Article