Homeانٹرٹینمنٹسلمان خان کےگھرپر فائرنگ کرنےکا معاملہ:ملزم نے خودکشی کرلی

سلمان خان کےگھرپر فائرنگ کرنےکا معاملہ:ملزم نے خودکشی کرلی

Salman Khan With Security

سلمان خان کےگھرپر فائرنگ کرنےکا معاملہ:ملزم نے خودکشی کرلی

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے کا معاملہ، فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم نے جیل میں خود کشی کرلی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے کے معاملے میں گرفتار ملزم نے بدھ کو پولیس حراست میں خودکشی کرنے کی کوشش کی، فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔

فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کا نام انوج تھاپن تھا، جس کی عمر 32 سال تھی، انوج تھاپن پر سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے شوٹرز کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونیوالے 2 افراد گرفتار

ہندوستانی میڈیا نے بتایا کہ پولیس کے مطابق انوج تھاپن نے حراست میں اپنی زندگی کا خاتمہ، خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کے فوراً بعد انوج تھاپن کو ممبئی کے جی ٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں تھوڑی دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔

یاد رہے کہ 14 اپریل کو باندرہ کے بینڈ اسٹینڈ پر واقع سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر 2 ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کا مقصد اداکار یا ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ صرف اور صرف خوف پھیلانا تھا۔

فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹرز کو گجرات کے شہر بھوج سے پولیس نے حراست میں لیا تھا جن کی شناخت وکاس عرف وکی گپتا اور ساگر پال کے نام سے ہوئی تھی۔

شوٹرز سے تفتیش کے دوران انوج تھاپن کا نام سامنے آیا تھا جس کو ممبئی پولیس نے ایک اور ملزم سونو سبھاش چندر کے ہمراہ 25 اپریل کو پنجاب کے ایک گاؤں سے گرفتار کیا تھا، اور گزشتہ روز انوج تھاپن نے پولیس حراست میں ہی خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 14 اپریل کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ کے باہر صبح صبح فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تھیں۔

جس پر پولیس نے بتایا تھا صبح 5 بجے موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے باندرہ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر 5 راؤنڈ فائر کیے اور جائے وقوعہ سے بھاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ

پولیس کے مطابق ایک گولی عمارت کی پہلی منزل پر بھی لگی جہاں پر سلمان خان رہتے ہیں، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں غیر ملکی پستول کا استعمال کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کے بعد ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔

پچھلے سال، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کہا کہ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان ان 10 اہم اہداف کی فہرست میں سرفہرست ہیں جنہیں جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی نے ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

سلمان خان پر 1998 کے کالے ہرن کے شکار کے بدنام زمانہ واقعے کے باعث گینگسٹر کے مطابق بشنوئی برادری کو ناراض کیا۔

لارنس بشنوئی نے انکشاف کیا کہ ان کے مرید سمپت نہرا نے سلمان خان کی باندرہ رہائش گاہ کا سروے کیا تھا، جس سے ممکنہ ہٹ کے لیے اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔ تاہم نہرا کو ہریانہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے پکڑ لیا تھا۔

گذشتہ سال 11 اپریل کو دھمکی آمیز کال کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کو سیکیورٹی دی تھی اور 14اپریل 2024 کے واقعے کے بعد سلمان خان کو وائے پلس سیکیورٹی دی گئی تھی۔

Share With:
Rate This Article