23 February 2024

Homeانٹرٹینمنٹسلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونیوالے 2 افراد گرفتار

سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونیوالے 2 افراد گرفتار

Two people arrested for trying to enter Salman Khan's Panvel farmhouse

سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونیوالے 2 افراد گرفتار

ممبئی:(ویب ڈیسک) گذشتہ کچھ ماہ سے قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرنے والے بولی وڈ سٹار اداکار سلمان خان کے فارم ہاؤس میں دو نامعلوم افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں واقع فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ واقعہ 4 جنوری 2024 کو پیش آیا جب بھارتی ریاست مہاراشترا کے شہر پنویل میں واقع فارم ہاؤس کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ شام 4 بجے کے قریب فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ محمد حسین نے انہیں فون کیا اور فوری طور پر مین گیٹ پر پہنچنے کو کہا۔
Tiger 3 Salman Khan Katrina Kaif spy-thriller is streaming on OTT Prime Video - India Today
وہاں پہنچ کر انہوں نے دیکھا کہ دو نامعلوم افراد مین گیٹ کے بائیں جانب جھاڑیوں اور باؤنڈری وال کو پھلانگ کر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کی شناخت 23 سالہ اجیش کمار اور گرو سیوک سنگھ کے نام سے ہوئی جو کارپنٹر اور فرنیچر کا کام کرتے ہیں دونوں افراد کے خلاف دھوکا دہی جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ سلمان خان فارم ہاؤس کےاندر موجود تھے، ملزمان نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار سے ملنا چاہتے تھے دونوں ملزمان سے جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

بولی وڈ اداکار کے لیے دھمکی آمیز فون کال ممبئی پولیس کو موصول ہوئی تھیں جس میں نامعلوم شخص نے اداکار کو جلد قتل کرنے کی دھمکی دی۔

اس کےعلاوہ اداکار کو دھمکی آمیز ای میلز بھی موصول ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ممبئی پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، دونوں ملزمان سدھو موسے والا کے قتل میں بھی نامزد ہیں۔
New photos of Salman Khan's Rs 80cr Panvel farmhouse
انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے شخص نے ہندی میں لکھا کہ گولڈی بھائی سلمان خان کے آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

گولڈن گلوب ایوارڈز 2024ء کا اعلان

قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اداکار کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا ایک پروگرام میں سلمان خان نے کہا تھا کہ سیکیورٹی عدم تحفظ سے بہتر ہے اب سڑک پر سائیکل چلانا اور اکیلے کہیں جانا ممکن نہیں اور جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو بہت زیادہ سیکیورٹی ہوتی ہے ہجوم کی وجہ سے مداح بھی پریشان ہوتے ہیں میرے لیے سنگین خطرہ ہے اسی لیے میں نے سیکیورٹی رکھی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں پوری سیکیورٹی کے ساتھ ہر جگہ جا رہا ہوں میں جانتا ہوں جو ہونا ہوگا وہ ہو کر رہے گا لیکن مجھے خدا پر یقین ہے ایسا نہیں ہے کہ میں آزادانہ گھومنا شروع کر دوں گا، اب میری حفاظت کے لیے میرے ارد گرد اتنے لوگ بندوقیں اٹھائے گھوم رہے ہوتے ہیں کہ میں خود اپنے آپ کو خوفزدہ محسوس کرتا ہوں۔

Share With:
Rate This Article