Homeپاکستانچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ مجسٹریٹ تھانہ مارگلہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

وارنٹ تھانہ مارگلہ کے 20 اگست کے مقدمے میں مقدمہ نمبر 407 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ عمران خان مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ مقدمہ دفعہ 506 دھمکی آویز بیان دینے پر درج ہوا ہے۔

چیئرمن پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک قانونی عمل ہے۔ عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہہے کہ اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

Share With:
Rate This Article