Homeتازہ ترینسربراہ پاک فضائیہ سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن حمزہ خان کی ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن حمزہ خان کی ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن حمزہ خان کی ملاقات

اسلام آباد:(سنونیوز)سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوسے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن حمزہ خان کی ملاقات،سربراہ پاک فضائیہ کی بطور صدر پاکستان سکواش فیڈریشن نوجوان کھلاڑی کی شاندار کارکردگی کی تعریف۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے ملاقات میں کہا کہ پوری قوم کو حمزہ خان پر فخر ہے، حمزہ خان نے 36 سال بعد ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ حمزہ خان جیسے کھلاڑی ملک کا قیمتی اثاثہ اور قوم کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ایئر چیف کی جانب سے کھلاڑیوں کی منظم پروفائلنگ کے لیئے متعارف کروائے گئے طریقہء کار کا ذکر، اس طریقہء کار سے اسکواش کے کھلاڑیوں کی جسمانی اور تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

سربراہ پاک فضائیہ کا ملاقات میں کہنا تھا کہ منظم پروفائلنگ کے زریعے کھلاڑیوں کی نفسیاتی اور جذباتی صفات کابھی جائزہ لینا ممکن ہوگا۔ ائیر چیف کی ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن کو حمزہ خان کو لاجسٹک اور انتظامی مدد فراہم کرنے کی ہدایت۔ ترجمان پاک فضائیہ پاکستان اسکواش فیڈریشن پاک فضائیہ کے زیر سایہ، ملک میں سکواش کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات عمل میں لائے گی۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت اور کوچنگ سہولیات کی فراہمی پر کوچنگ اسٹاف کو سراہتے ہوئے کرتے ہوئے اسکواش کے کھیل میں ملک کی کھوئی ہوئی ساکھ بہال کرنے لیئے ہر ممکن کردار ادا کرنے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کی تعریف کی۔

ائیرچیف مارشل نے ملاقات میں کہا کہ حمزہ خان جیسے کھلاڑیوں کی بھرپور محنت اور مخلصانہ کوششوں سے پاکستان ایک بار پھر دنیائے سکواش پر راج کرے گا۔سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لینے پر چیف آف آرمی اسٹاف سے اظہار تشکر۔

حمزہ خان کا اسکواش کے کھیل کو پھر سے نئی بلندیوں پر لے جانے اور اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے تعاون کی فراہمی پر اظہارِ تشکر۔ حمزہ خان نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے کھیل کے فروغ کے لیے عمل میں لائے گئے بے شمار اقدامات کو سراہا۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترویج و ترقی، معیاری کوچنگ کی فراہمی اور سکواش کی بہترین اکیڈمیوں کا قیام قابلِ تعریف ہے، پاک فضائیہ کے اقدامات کی بدولت اسکواش کے کھیل کی اہمیت کو اجاگر کر کے یہ اہم سنگ میل عبور کرنا ممکن ہوا۔

Share With:
Rate This Article