Homeتازہ ترینسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی:(سنو نیوز) صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی تولہ سونا 800 روپے اضافے سے 216300 روپے کا ہوگیا ہے۔

ملک میں 10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہو کر 185442 روپے کا ہو گیا ہے، 10 گرام 22 قراط سونا 1 لاکھ 69 ہزار 989 روپے کا ہوگیا،عالمی منڈی میں 5 ڈالر اضافے سے سونا 2060 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

گذشتہ روز سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی، 600 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے پر آ گیا تھا۔

دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہوگئی تھی، عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2055 ڈالر پر آ گیا تھا۔

خیال رہے کہ آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 100 انڈیکس 143 پوائنٹس اضافے سے 62122 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مزید پڑھیں

دو سال میں نئے کرنسی نوٹوں کا عمل مکمل ہوگا: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک


گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر سستا روپیہ مضبوط ہو گیا تھا، انٹربینک میں گذشتہ روز بھی ڈالر 25 پیسے سستا ہوا تھا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے تیسرے روز تیزی پر آغاز دیکھا گیا تھا، 100 انڈیکس 231 پوائنٹس اضافے سے 62072 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بنچ مارک 100 انڈیکس میں 931 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔

دوسری جانب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023ء کی رپورٹ جاری کر دی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی واضح بہتری سامنے آئی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 140 سے 133 پر آ گیا ہے، کرپشن میں کمی کا سکو ر بھی 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہو گیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کردی ہے۔

Share With:
Rate This Article