Homeتازہ تریندو سال میں نئے کرنسی نوٹوں کا عمل مکمل ہوگا: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

دو سال میں نئے کرنسی نوٹوں کا عمل مکمل ہوگا: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے لین دین کے شعبے میں بنیادی اصلاحات کا اعلان کر دیا۔ بینکوں کو اپنی ایکسچینج کمپنیاں کھولنے کی اجازت دے دی گئی

دو سال میں نئے کرنسی نوٹوں کا عمل مکمل ہوگا: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک اگلے دو برس میں نئے کرنسی نوٹوں کا عمل مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ ہر 15 سے 20 سال میں نئے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں، سال 2005 میں نئی کرنسی جاری کی تھی جس کا عمل تین سال تک جاری رہا تھا، پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریبا دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے، نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں، ہر ڈینومینیشن کے لیے تین انعامات ہیں، کل سات ڈینومینیشن ہیں اس حساب سے 21 انعامات ہیں۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پہلا انعام 10 لاکھ روپے، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے ہے، ملک بھر میں 17 ہزار بینک برانچز ہیں، عوام وہاں سے اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے، نئے کرنسی نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے جبکہ پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں

کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان


معاشی ماہرین کے مطابق عام طور پر نئے بینک نوٹ سیریز شروع کرنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں، سٹیٹ بینک اگلے 2 سالوں میں اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی سیریز کے اجراء کے بعد بھی موجودہ بینک نوٹ سیریز گردش میں رہیں گے، موجودہ سیریز کو گردش سے نکالنے کا فیصلہ بتدریج اور مرحلہ وار لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی دسمبر میں معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 2.1 فیصد رہی ہے، زرعی شعبے میں گندم کے زیر کاشت رقبہ میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اس سال گندم کی ریکارڈ 3 کروڑ 21 لاکھ ٹن پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Share With:
Rate This Article