Homeتازہ ترینفیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان اور اردن کا میچ اسلام آباد میں ہونیکا امکان

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان اور اردن کا میچ اسلام آباد میں ہونیکا امکان

پاکستان اور اردن

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان اور اردن کا میچ اسلام آباد میں ہونیکا امکان

لاہور:(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان اور اردن کے درمیان میچ اسلام آباد میں ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں اردن سے میچ پاکستان میں ہونے کا ایک اور موقع ملا ہے۔ اے ایف سی نے وینیو فائنل کرنے کیلئے 2 فروری 2024 تک کا وقت دے دیا گیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے، پی ایس بی نے بذریعہ خط میچ سے قبل جناح سٹیڈیم میں کرسیاں اور فلڈ لائٹس لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری جانب پی ایف ایف مختلف امور کا جائزہ لے کر اے ایف سی کو حتمی جواب دے گا، میچ کی میزبانی کیلئے گراونڈ میں تمام سہولیات کا فیفا معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔

پاکستان اور اردن کے درمیان میچ 21 مارچ 2024 کو شیڈول ہے اور رمضان کی وجہ سے پی ایف ایف میچ رات کو کرانا چاہتا ہے۔

دوسری جانب ایشین فٹبال کپ کے اہم مقابلے میں جنوبی کوریا کی ٹیم سعودی عرب کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی تھی۔

قطر کے شہر دوحہ کے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں ہونے والے ایشین فٹبال کپ کے راؤنڈ آف 16 میچ کے دونوں ہاف میں سعودی عرب اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ایک ایک گول کر سکیں، میچ کے پہلے ہاف میں سعودی سٹرائیکر عبداللہ ردیف نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔
مزید پڑھیں

فیفاورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو:تاجکستان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست


میچ کے آخری لمحات میں جنوبی کوریا کے تشوکیو سونج نے برتری ختم کر دی، مقررہ وقت ہونے پر میچ برابر ہونے کی وجہ سے فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا۔

جنوبی کوریا نے سعودی عرب کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، سعودی عرب کو شکست دینے کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم جمعے کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

Share With:
Rate This Article