روپے کی اڑان جاری، ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی
Image
کراچی:(سنو نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 100 انڈیکس 143 پوائنٹس اضافے سے 62122 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر سستا روپیہ مضبوط ہو گیا تھا، انٹربینک میں گذشتہ روز بھی ڈالر 25 پیسے سستا ہوا تھا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے تیسرے روز تیزی پر آغاز دیکھا گیا تھا، 100 انڈیکس 231 پوائنٹس اضافے سے 62072 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بنچ مارک 100 انڈیکس میں 931 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق 100 انڈیکس 931 پوائنٹس یا 1.48 فیصد کمی کے بعد اکسٹھ ہزار 841 پر آگیا ہے جو گذشتہ دن یعنی پیر کے روز باسٹھ ہزار 773 پر بند ہوا تھا۔ گذشتہ روز 100 انڈیکس 1039 پوائنٹس یا 1.63 فیصد تنزلی ہوئی تھی۔ گذشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 26 جنوری 2024ء کو بنچ مارک 100 انڈیکس 484 پوائنٹس کمی ہوئی تھی جبکہ اس سے ایک دن قبل 25 جنوری کو انڈیکس 524 پوائنٹس نیچے ڈراپ کر گیا تھا۔ لیکن 24 جنوری 2024ء کو پاکستان سٹاک ایکسچ چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 368 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے بعد چونسٹھ ہزار 822 پر جا پہنچا تھا۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/31/01/2024/pakistan/67532/ خیال رہے کہ گذشتہ سال 2023 ء میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے اچھا سال ثابت ہوا تھا جس کی شروعات کیساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا، 2 جنوری 2024 کے روز KSE-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا جو بزنس کے اینڈ تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد چالیس ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔