Homeجرائمجعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کرتے 2 ملزمان گرفتار

جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کرتے 2 ملزمان گرفتار

غیر رجسٹرڈ ادویات

جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کرتے 2 ملزمان گرفتار

پشاور:(سنو نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کارروائیاں جاری ہیں، کارروائی میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر کے پی زون نثار تنولی کی ہدایت پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں شمس الرحمان اور شفیع اللہ شامل ہیں، ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث تھے۔ پولیس کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے ملزم شفیع اللہ کو سوات جبکہ ملزم شمس الرحمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ خان نے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں، چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

Share With:
Rate This Article