Homeتازہ ترینصحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک کی کارروائیاں

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

لاہور:(سنو نیوز) صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی شیخوپورہ روڈ پر واقع 8 فش فرائنگ پوائنٹس اور سنیکس یونٹ کی چیکنگ کی۔

ناقص انتظامات پر1 یونٹ بند، 7 پوائنٹس کو 1 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، 410 کلو ممنوعہ رنگ ،مصالحہ جات، 130 زنگ آلود پلیٹس تلف کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چٹ پٹے کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات اور مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔

مزید پڑھیں

محکمہ صحت پنجاب کیجانب سے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد


عاصم جاوید نے کہا کہ انتہائی لازم خرید و فروخت کا ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے، ملاوٹی مصالحہ جات اور کھلے رنگوں سے فرائنگ فش تیار کی جا رہی تھی، خوراک کی تیاری میں ممنوعہ رنگ اور زائد المیعاد اشیاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔

پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر 1 یونٹ بند جبکہ 7 کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے، ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، معیاری، غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔

Share With:
Rate This Article