Homeتازہ ترینکمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی، یوٹیوب نے 20 لاکھ بھارتی ویڈیوز ہٹا دیں

کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی، یوٹیوب نے 20 لاکھ بھارتی ویڈیوز ہٹا دیں

youtube india

کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی، یوٹیوب نے 20 لاکھ بھارتی ویڈیوز ہٹا دیں

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 20 لاکھ سے زائد بھارتی ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوٹیوب نے بھارت میں جنوری سے لیکر مارچ 2023 میں صرف 3 ماہ کے دوران 20 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کیجانب سے انڈیا سے اپلوڈ ہونے والی وہ ویڈیوز ہٹائی گئیں ہیں جو یو ٹیوب کمیونٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں ّآتی تھیں۔

جبکہ پوری دنیا سے یوٹیوب نے 3 ماہ کے دوران عالمی سطح پر کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تقریبا 65 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ہٹایا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل پاکستان میں وفاقی حکومت نے ویب سائٹس، ویب چینلز، یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت کا کہنا تھا کہ بڑھتی ھوئی آن لائن سر گرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے اتھارٹی بنائی جائیگی ، وفاقی کابینہ نے ای تحفظ اتھارٹی بل کی منظوری دے دی تھی۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بل اصولی منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوایا تھا، تمام ویب سائٹس کی مانیٹرنگ ای سیفٹی اتھارٹی کرے گی ، ویب سائٹس کے اجازت نامے خلاف ورزی پر جرمانوں کا اختیار اسی اتھارٹی کے پاس ہوگا ۔

حکام کا کہنا تھا کہ اتھارٹی ٹی وی چینلز اخبارات کی ویب سائٹس کی بھی نگرانی کرے گی، اتھارٹی ویب چینلز کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار رکھے گی ،ویب مانیٹرنگ کا اختیار پی ٹی اے سے واپس لیا جائے گا۔

پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو حاصل اختیارات ناکافی قراردیے گئے ہیں، پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا رولز بنے وہ بھی کارآمد ثابت نہ ہوئے، پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر مواد کو بلاک کرنے کی رسائی نہیں۔

پیکا ایکٹ کے مطابق سائبر کرائمز کے تدارک کیلئے الگ اتھارٹی نہیں بنائی گئی، ٹاسک ایف آئی اے کو دیا گیا جس پر پہلے ہی دیگر معاملات کے باعث بوجھ ہے، نیوز چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس کی مانیٹرنگ بھی یہی اتھارٹی کرے گی۔

Share With:
Rate This Article