Homeٹیکنالوجیتھریڈز نے اپنے آدھے سے زیادہ صارفین کو کھو دیا

تھریڈز نے اپنے آدھے سے زیادہ صارفین کو کھو دیا

Mark Zuckerberg: Threads users down by more than a half

تھریڈز نے اپنے آدھے سے زیادہ صارفین کو کھو دیا

کیلیفورنیا: (سنو نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کے نئے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم تھریڈز نے اپنے آدھے سے زیادہ صارفین کو کھو دیا ہے۔

ٹویٹر کے مسابقتی پلیٹ فارم نے اس ماہ کے آغاز کے پانچ دنوں کے اندر اپنے صارفین کی تعداد 100 ملین سے زیادہ کر دی تھی۔ لیکن زکربرگ نے اعتراف کیا کہ اب ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

مارک زکربرگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس پلیٹ فارم پر 100 ملین سے زیادہ لوگ رجسٹرڈ ہیں، مثالی طور پر یہ بہت اچھا ہوگا کہ اگر ان میں سے سبھی یا اس سے بھی آدھے پلیٹ فارم پر رہیں لیکن ہم ابھی وہاں نہیں ہیں۔

تاہم زکربرگ نےصورتحال کو “نارمل” قرار دیا اور کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ایپ میں نئے فیچرز شامل کیے جانے کے بعد صارفین کو برقرار رکھنے کی شرح میں بہتری آئے گی۔خیال رہے کہ تھریڈز کو اس کی محدود صلاحیتوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب اسے لانچ کیا گیا۔اس کے بعد سے، میٹا نے اس میں نئی خصوصیات شامل کیں۔

کمپنی کے پروڈکٹ مینیجر، کرس کاکس نے ملازمین کو بتایا کہ کمپنی کی توجہ اب لوگوں کو دوبارہ پلیٹ فارم کی طرف راغب کرنے کے لیے مزید پرکشش چیزوں کو شامل کرنے پر مرکوز ہے۔ خیال رہے کہ تھریڈز پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کے لیے صارفین کے پاس انسٹاگرام اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔

زکربرگ نے اس کے علاوہ میٹاورس نامی ورچوئل رئیلٹی کے حوالے سے بھی اپنے ملازمین کو اپ ڈیٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی پر کام صحیح راستے پر ہے، وہ توقع نہیں کرتے کہ یہ اگلی دہائی تک مرکزی دھارے میں آجائے گی۔ان کی یہ پیشن گوئی ان خدشات کو تقویت دے سکتی ہے کہ میٹا نے میٹاورس کے لیے اتنا وقت اور پیسہ وقف کر دیا ہے کہ اس کا ریئلٹی لیبز ڈویژن، جو ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ اور دیگر مصنوعات بناتا ہے، اربوں ڈالر کا نقصان اٹھا رہا ہے۔

اس کے باوجود، کمپنی مجموعی طور پر مالی طور پر اب بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس نے اس ہفتے اعلان کیا کہ اس نے پچھلی سہ ماہی میں 7.79 بلین ڈالر کا منافع کمایا ہے ۔

Share With:
Rate This Article