Homeکھیلحکومت کا اسکواش ہیرو حمزہ خان کو کیش ایوارڈ دینے کا اعلان

حکومت کا اسکواش ہیرو حمزہ خان کو کیش ایوارڈ دینے کا اعلان

hamza-khan

حکومت کا اسکواش ہیرو حمزہ خان کو کیش ایوارڈ دینے کا اعلان

اسلام آباد(سنو نیوز) حکومت نے اسکواش ہیرو حمزہ خان کو کیش ایوارڈسے نوازنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کریں گے، حمزہ خان کے اعزاز میں دو اگست کوخصوصی تقریب منعقد ہو گی ۔

وزیراعظم شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دیں گے۔

آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی زیر نگرانی حمزہ خان نے ٹریننگ کی، ورلڈ جونیئر ایونٹ کی تیاری کے لیے آرمی سپورٹس نے سہولیات فراہم کی تھیں۔

تقریب میں وفاقی وزیر احسان مزاری، پاکستان سپورٹس بورڈ، اسکواش فیڈریشن کے حکام بھی شرکت کرینگے۔

خیال رہے کہ حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کے لیے ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جیتا،جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ جونئیر ٹائٹل جیتا تھا۔

حمزہ نے کہا تھا کہ اپنے کوچز، پاکستان اسکواش فیڈریشن اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بے انتہا سپورٹ کیا۔ اگر پاکستان سے ایسے ہی سپورٹ ملتی رہی تو میں پاکستان کا نام اسی طرح روشن کرتا رہونگا۔

Share With:
Rate This Article