Homeتازہ ترینپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

لاہور:(سنو نیوز) ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق سمری حکومت کو بھیجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ آج رات جاری کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ 15 دن میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی وصول کر رہی ہے، رواں مالی سال پیڑولیم لیوی سے 869 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر ہے۔

خیال رہے کہ مشرق وسطی میں جاری تنازعہ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قمیتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

برینٹ کروڈ فیوچر 0.39 فیصد کی کمی سے 82.12 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 41 سینٹ یا 0.5 فیصد گر کر 76.95 ڈالر پر آ گئی ہے، ذرائع کے مطابق عام انتخابات سے قبل ملک میں پٹرول اور ڈیزل مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کیجانب سے 31 جنوری 2024 سے 15 فروری 2024 تک کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں

بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری


معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑے گا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پٹرول کی قیمت 83 ڈالر سے بڑھ کر 89 ڈالر تک پہنچ گئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 93 ڈالر سے بڑھ کر 97 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی۔

Share With:
Rate This Article