Homeتازہ ترینجے شاہ تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

جے شاہ تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

جے شاہ

جے شاہ تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

لاہور:(سنو نیوز) انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ایک بار پھر سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، جے شاہ ایک سال مزید ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی سنبھالیں گے۔

اے سی سی کے جاری اجلاس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے دوسرے سال کی باری بھی جے شاہ کو سونپ دی، اگلے سال پاکستان ایشین کرکت کونسل کا سربراہ بنے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے آئین 2014 کے پیراگراف 10 کے تحت بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا ہے۔

پی سی بی کے بی او جی میں مصطفی رمدے، سید محسن رضا نقوی، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ جدگل، تنویر احمد اور طارق سرور شامل ہیں، دیگر بی او جی کے ممبران میں ایس این جی پی ایل،اسٹیٹ بینک آف پاکستان،غنی گلاس لمیٹڈ، پی ٹی وی کے نمائندگان شامل ہیں۔

مصطفی رمدے اور سید محسن رضا نقوی پی سی بی کے پیٹرن ان چیف کی جانب سے نامزد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں

میں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں: بابراعظم


خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو باضابطہ طور پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نامزد کردیا ہے جبکہ پی سی بی آئین کے تحت الیکشن کمشنر شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بن گئے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے گفتگو میں کہا ہے کہ محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی او جی میں بطور پیٹرن نمائندہ نامزد کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محسن نقوی کو ذکا اشرف کی جگہ بی او جی میں نامزد کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے ذکا اشرف کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا ہے، جس کے بعد پی سی بی آئین کے تحت الیکشن کمشنر شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بن گئے ہیں۔

فواد حسن فواد نے بتایا کہ ان کی شاہ خاور سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بی او جی جلد مکمل کرنے اور الیکشن کا عمل پورا کرنے کی بات کی گئی۔

Share With:
Rate This Article