Homeانٹرٹینمنٹامان اللہ کے بارے میں الزام، آفتاب اقبال نے وضاحت کردی

امان اللہ کے بارے میں الزام، آفتاب اقبال نے وضاحت کردی

امان اللہ کےبارے میں الزام، آفتاب اقبال نے وضاحت کردی

امان اللہ کے بارے میں الزام، آفتاب اقبال نے وضاحت کردی

لاہور:(سنو ڈیجیٹل) معروف میزبان آفتاب اقبال نے مرحوم کامیڈین امان اللہ خان کو واش روم جانے کی اجازت نہ دینے کے الزامات کی وضاحت کردی ہے۔

تفصیل کے مطابق میزبان اور کامیڈین آفتاب اقبال نے مرحوم کامیڈین امان اللہ خان کو دوران پروگرام واش روم جانے کی اجازت نہ دیے جانے کے الزامات پر وضاحت کردی ہے۔ آفتاب اقبال نے حال ہی میں سنو ڈیجیٹل کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اداکار سہیل احمد کی جانب سے خود پر کی گئی تنقید کے بارے میں بھی بات کی، اور ساتھ ہی بھارتی ٹی وی میزبان کپل شرما کے ساتھ خصوصی پروگرام کرنے کے منصوبے کا بھی انکشاف کیا۔

اسی پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آفتاب اقبال کو امان اللہ خان کو دوران پروگرام واش روم جانے کی اجازت نہ دینے کے الزامات پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ امان اللہ کو کسی نے غلط مشورہ دیا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئں، ورنہ ان کے گردے خراب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امان اللہ ہمیشہ اپنے ساتھ قد آدم پانی کی بوتل رکھتے تھے اور ایک بوتل ختم ہونے سے پہلے ہی دوسری بوتل منگوا لیتے تھے اور ہر وقت پانی پیتے رہتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں بار بار واش روم جانا پڑتا تھا۔

آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ پانی پینا بھی گردوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور ان پر اضافی بوجھ ڈالنے کے برابر ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امان اللہ کی جانب سے حد سے زیادہ پانی پینے کی وجہ سے بار بار واش روم جانے پر وہ انہیں کم پانی پینے کا مشورہ دیتے تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی انہیں واش روم جانے سے نہیں روکا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کون ہوتے ہیں کہ امان اللہ کو واش روم جانے سے روکنے والے؟ وہ خود اپنے آپ کو روکتے تھے اور زیادہ پانی پینے کی وجہ سے کامیڈین کا بار بار واش روم جانا بنتا تھا۔آفتاب اقبال نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کامیڈین امان اللہ نے ان کے مزاحیہ شو کو چار چاند لگائے، وہ بہت شاندار اداکار و کامیڈین تھے۔

خیال رہے کہ کامیڈین امان اللہ مارچ 2020 ءمیں گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہ کافی عرصہ زیر علاج بھی رہے تھے۔پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز حاصل کرنے والے 70 سالہ امان اللہ اسٹیج کے پرانے اداکاروں میں سے ایک تھے، انہیں طویل عرصے تک اسٹیج ڈراما کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

امان اللہ نے آفتاب اقبال کے مزاحیہ شو ’خبرناک‘ میں بھی اپنا لوہا منوایا اور وہ مذاق رات جیسے مزاحیہ شو کا بھی حصہ رہے۔ آفتاب اقبال نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی امان اللہ خان کو واش روم جانے سے نہیں روکا، اور یہ کہ امان اللہ کی جانب سے حد سے زیادہ پانی پینے کی وجہ سے ہی انہیں بار بار واش روم جانا پڑتا تھا۔

اس سے قبل سنو ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف میزبان و کامیڈین آفتاب اقبال نے انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں ان کی اور بھارتی ٹی وی میزبان و اداکار کپل شرما کی ٹیم نے مشترکہ مزاحیہ پروگرام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

آفتاب اقبال نے بھارتی ٹی وی میزبان و اداکار کپل شرما کے ساتھ پروگرام کرنے کے منصوبے کا راز کھولا اور بتایا کہ ماضی میں ایک پروڈیوسر کی خواہش تھی ہماری ٹیم بھارتی ٹی وی میزبان کپل شرما کے ساتھ مشترکہ مزاحیہ پروگرام کرے۔

انہوں نے بتایا کہ کپل شرما میرے پروڈیوسر کا دوست تھا جب کہ بھارتی میزبان میرے لیے بھی بھائیوں جیسا ہے، اس لیے ان کی ٹیم کی خواہش تھی کہ ایک مشترکہ پروگرام کیا جائے۔ ہماری اور کپل شرما کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک مشترکہ مزاحیہ پروگرام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کپل شرما معمول کے مطابق دبئی آتے جاتے رہتے ہیں، اس لیے ایک مہینے کی 29 تاریخ کو ان کی جانب سے ٹی وی شو کرنے کا منصوبہ تیار ہوا لیکن بعد ازاں وہ پروگرام نہ ہوسکا۔

آفتاب اقبال نے اعتراف کیا کہ کپل شرما کے ساتھ پروگرام نہ ہوپانے کی وجہ سے ان کی ٹیم کے آپس کے اختلافات تھے، جس وجہ سے منصوبہ ناکام ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان کی اور کپل شرما کی پوری ٹیم مذکورہ مشترکہ پروگرام میں شرکت کرتی اور وہ پروگرام سیاسی نہ ہوتا بلکہ مزاحیہ ہوتا لیکن خدا کو کچھ اور منظور تھا اور ان کے لیے بہتر ہوا کہ وہ پروگرام نہ ہوسکا۔

YouTube player

Share With:
Rate This Article