Homeتازہ ترینڈالر مزیدسستاروپیہ تگڑا:اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کارجحان

ڈالر مزیدسستاروپیہ تگڑا:اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کارجحان

Dollar-And-Pakistan-Stock-Exchange

ڈالر مزیدسستاروپیہ تگڑا:اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کارجحان

کراچی: (سنو نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کے بعد ڈاکر 278 روپے 30 پیسے کا ہوگیا، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 40 پیسے سے کم ہوکر 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

جب کہ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 592 پوائنٹس کی کمی کے بعد 71ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باوجود سرمایہ کاروں نے 25اعشاریہ 4 ارب روپے مالیت کے 55اعشاریہ 4 کروڑ شیئرز کے سودے کیے۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی تھی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی تھی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 15 پیسے پر آگیا تھا۔

جبکہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیاتھا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 73 ہزار کی نفسیاتی حد سے تجاوز کر گیاتھا۔ 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس 73 ہزار 300 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار 742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پالیسی ریٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، گزشتہ مہینے مرکزی بینک نے مسلسل چھٹے اجلاس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

گزشتہ ہفتے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سروے میں 51 فیصد شرکا نے توقع ظاہر کی تھی کہ پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہیں ہوگی اور شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھی جائے گی، جبکہ باقی 49 فیصد نے پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 692 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Share With:
Rate This Article