Homeتازہ ترینایشین گیمز میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری

ایشین گیمز میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری

میچ جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی گلے مل رہے ہیں

ایشین گیمز میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری

گوانگ زو:(سنونیوز)ایشین گیمز کے سکواش مقابلوں میں بھی پاکستان ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے میڈل یقینی بنالیا۔خواتین شوٹنگ مقابلے میں پاکستان کی شوٹر کشمالہ طلعت نے برانز میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں جاری گیمز میں پاکستان سکواش ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-2 سے شکست دی۔۔ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں پاکستان کا میڈل یقینی ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے خواتین کے10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔قومی شوٹر کشمالہ طلعت کا سکور 218.2 رہا جبکہ ایونٹ میں پہلی 2 پوزیشنز بھارتی پلیئرز کے نام رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز: پاکستانی ہاکی ٹیم کی فتوحات جاری

گذشتہ دنوں چین کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں  پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف اپنے دوسرے پول میچ میں فتح حاصل کی۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو دو کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنگلا دیش کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیل کے 19ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول سکور کرکے برتری حاصل کی گئی جبکہ پاکستان کی جانب سے کھیل کے 30ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کیا۔

کھیل کے 40ویں منٹ میں پاکستان کے نوجوان رائٹ سٹرائیکر شاہزیب خان نے فیلڈ گول سکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔کھیل کے 43ویں منٹ میں پاکستان کے لیفٹ سٹرائیکر محمد عماد نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول سکور کیا۔

بنگلادیش نے کھیل کے 46ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرکے خسارے کو کم کیا۔ ڈریگ فلکر سفیان خان نے کھیل کے 48ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے نتیجہ میں تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کرکے پاکستان کی جانب سے چوتھا گول سکور کیا۔

Share With:
Rate This Article