Homeپاکستانورلڈ میری ٹائم ڈے پر امیر البحر کا پیغام

ورلڈ میری ٹائم ڈے پر امیر البحر کا پیغام

ورلڈ میری ٹائم ڈے پر امیر البحر کا پیغام

ورلڈ میری ٹائم ڈے 2022 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری ٹائم کا عالمی دن محفوظ جہاز رانی، سمندری تحفظ اور بحری ماحول کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع ”ماحول دوست جہاز رانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال“ ہے۔بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ میں کمی کیلئے ماحول دوست جہاز رانی کے فروغ اور صاف، کم لاگت اور بہتر کارکردگی والے ایندھن کی پیداواری ٹیکنالوجی کا حصول لازم ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا پاک بحریہ میری ٹائم سیکٹر سے متعلق آگاہی کے فروغ اور بلیو اکانومی سے مکمل فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ آج ہم پاکستان میں بحری شعبے کی پائیدار ترقی اور ماحول دوست اہداف کے حصول میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کاعہد کرتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article