Homeتازہ ترینکاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی واقع

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی واقع

سونے کی قیمت/ فائل فوٹو

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی واقع

کراچی: (سنو نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے، کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی: فی تولہ 7ہزار800 روپے سستا

جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 9 ہزار 105 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار تاجروں کے مطابق عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 2335 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Share With:
Rate This Article